وزیراعظم نوازشریف سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2016 10:49am

رائیونڈ:وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی اور تحفظ نسواں ایکٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا،وزیر اعظم کہتے ہیں کہ مذاکرات کیلئے وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا حکومت اس ایکٹ کی منسوخی کا اعلان کرے۔

رائیونڈ میں وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام حقوق نسواں ایکٹ پر کل ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ خلاف شرع کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ۔

پنجاب حکومت دینی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کو تیار ہے،ضرورت پڑی تو ایکٹ میں مناسب ترامیم بھی کی جاسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو تمام اعتراضات کے حوالے سے اپنی رپورٹ وزیراعلٰی پنجاب کو پیش کرے گی۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ حقوق نسواں ایکٹ خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے،تمام دینی جماعتوں کو اس ایکٹ پر تحفظات ہیں اور وہ اس ایکٹ کی واپسی کیلئے تحریک چلانے پر متفق ہیں،پنجاب حکو مت کو قانون سازی سے قبل تمام دینی جماعتوں اور اسلامی نظریاتی کونسل کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا،حکومت اس ایکٹ کی فوری منسوخی کا اعلان کرے۔

[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-LAHORE-1214_x264_001.mp4"][/video]

Read Comments