شائع 14 مارچ 2016 10:23am

عامرخان کے ذاتی رازوں سے پردہ اٹھ گیا۔۔

بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان فلم انڈسٹری میں اپنی پرفیکشن اور اصول پرست طبعیت کے با عث ایک الگ ہی پہچان رکھتے ہیں ،انہیں بولی وڈ میں کام کرتے ہوئے لگ بھگ بیس سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

عامر آج سے اکیاون سال پہلے ا س دنیا میں آئے تھے،جب شاید کسی کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ یہ چھوٹا سا بچہ ایک دن فلم انڈسٹری پر راج کرے گا۔

عامر کی سالگرہ کے موقعے پر ہم آج آپ کو ان کی زندگی کے ایسے رازوں سے واقف کروائیں گے جن کے بارے میں یقیناً آپ کچھ بھی نہیں جانتے ہوں گے۔

٭عامر کے بھائی فیصل خان کا کہنا ہے کہ عامر اپنی ہر سالگرہ پر یہ عہد کرتے تھے کہ وہ سگریٹ پینا ترک کردیں گے لیکن ہر بار وہ یہ عہد توڑ دیتے تھے۔

٭ان کی بیوی کرن کا ان کے بارے میں کہنا ہے کہ عامر کو ہمیشہ سے بورڈ گیمز کھیلنا پسند ہے۔

٭عامر کو اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ رہنا ،اسے کہانیاں سنانا اور اس کے ساتھ مستی کرنابہت اچھا لگتا ہے۔

٭کرن کے مطابق عامر کو کھانا بنانا بہت پسند ہے وہ ہمیشہ اپنی والدہ زینت حسین کے بنائے ہوئے کھانے بنا نا پسند کرتے ہیں۔

٭عامر اپنے گھر اور خاندان والوں کو لے کر بہت زیادہ حساس ہیں وہ اپنی پہلی بیوی رینا دت کے بچوں جنید اور ایرا کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

٭اس کے علاوہ ان کی بیوی کا کہنا تھا کہ وقت کی کمی ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ،وہ اپنی فیملی کیلئے وقت نکال ہی لیتے ہیں اور مجھے ان کی یہ عادت بیحد پسند ہے۔

Read Comments