Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ پولیس کے نئے سربراہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،نئے آئی جی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنراورآئی جی کی زیر صدارت پہلے اجلاس میں کسی ایڈیشنل آئی جی نے شرکت نہیں کی۔غلام حیدرجمالی کے تبادلے کے بعد نئے آئی جی سندھ مقرر ہونے والے اے ڈی خواجہ پیرکی صبح سینٹرل پولیس آفس پہنچے۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سندھ پولیس کے نئے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں تین ڈی آئی جی اوردو ایس ایس پیزسمیت مخصوص افسران نے شرکت کی،جبکہ ماضی میں اس طرح کی تقاریب میں پولیس کے تمام سینئر افسران شریک ہوتے تھے۔ غلام حیدر جمالی نے عہدے کا چارج سنبھالا تھا توگارڈ آف آنر کی تقریب میں تمام ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جیز شریک تھے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں تعینات چارمیں دو ایڈیشنل آئی جی خادم حسین بھٹی اور غلام قادر تھیبو۔ اے ڈی خواجہ سے سینئر ہیں جبکہ بقیہ دو مشتاق مہر اورثنا اللہ عباسی نے گذشتہ برس اے ڈی خواجہ کے ساتھ ہی گریڈ 21 میں ترقی پائی ہے۔نئے آئی جی سندھ نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اجلاس کی صدارت بھی کی،اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایڈمنسٹریشن، فنانس، ہیڈکوارٹرز،ٹریننگ کے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے مالی اورانتظامی امورمیں شفافیت کو یقینی بنانے اورقوائد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرائم میں ملوث ہونے کے باعث پولیس سے نکالے جانے والے اہلکاروں کو ملازمت پر بحال نہیں کیا جائے گا۔آئی جی سندھ کی پولیس میں ترقیوں کے حوالے سے زیر التوا امور کو فوری نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
کراچی:سندھ پولیس کے نئے سربراہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،نئے آئی جی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنراورآئی جی کی زیر صدارت پہلے اجلاس میں کسی ایڈیشنل آئی جی نے شرکت نہیں کی۔
غلام حیدرجمالی کے تبادلے کے بعد نئے آئی جی سندھ مقرر ہونے والے اے ڈی خواجہ پیرکی صبح سینٹرل پولیس آفس پہنچے۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سندھ پولیس کے نئے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تقریب میں تین ڈی آئی جی اوردو ایس ایس پیزسمیت مخصوص افسران نے شرکت کی،جبکہ ماضی میں اس طرح کی تقاریب میں پولیس کے تمام سینئر افسران شریک ہوتے تھے۔ غلام حیدر جمالی نے عہدے کا چارج سنبھالا تھا توگارڈ آف آنر کی تقریب میں تمام ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جیز شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں تعینات چارمیں دو ایڈیشنل آئی جی خادم حسین بھٹی اور غلام قادر تھیبو۔ اے ڈی خواجہ سے سینئر ہیں جبکہ بقیہ دو مشتاق مہر اورثنا اللہ عباسی نے گذشتہ برس اے ڈی خواجہ کے ساتھ ہی گریڈ 21 میں ترقی پائی ہے۔نئے آئی جی سندھ نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اجلاس کی صدارت بھی کی،اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایڈمنسٹریشن، فنانس، ہیڈکوارٹرز،ٹریننگ کے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے مالی اورانتظامی امورمیں شفافیت کو یقینی بنانے اورقوائد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرائم میں ملوث ہونے کے باعث پولیس سے نکالے جانے والے اہلکاروں کو ملازمت پر بحال نہیں کیا جائے گا۔آئی جی سندھ کی پولیس میں ترقیوں کے حوالے سے زیر التوا امور کو فوری نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی۔