Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پنجگور:آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان امن کی جانب لوٹ رہا ہے ، ملک سے باہر بیٹھے لوگ بلوچستان کے عوام کے خیرخواہ نہیں۔پنجگور میں ایف سی پبلک اسکول کی افتتاحی تقرب سے خطاب میں آئی جی ایف سی بلوچستان شیرافگن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایف سی امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ترقی اور فروغ کے لیے بھی اقدامات اٹھارہی ہے، بیرون ملک بیٹھے لوگ صوبے کے عوام کے خیر خواہ نہیں،وہ دشمن کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔ آئی جی ایف سی کی آمد پر طلبا نے انہیں گلدستے پیش کیے، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت سالح اور کمانڈنٹ ایف سی سمیت دیگر حکومتی عہدیدار بھی موجود تھے۔
پنجگور:آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان امن کی جانب لوٹ رہا ہے ، ملک سے باہر بیٹھے لوگ بلوچستان کے عوام کے خیرخواہ نہیں۔
پنجگور میں ایف سی پبلک اسکول کی افتتاحی تقرب سے خطاب میں آئی جی ایف سی بلوچستان شیرافگن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایف سی امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ترقی اور فروغ کے لیے بھی اقدامات اٹھارہی ہے، بیرون ملک بیٹھے لوگ صوبے کے عوام کے خیر خواہ نہیں،وہ دشمن کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔
آئی جی ایف سی کی آمد پر طلبا نے انہیں گلدستے پیش کیے، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت سالح اور کمانڈنٹ ایف سی سمیت دیگر حکومتی عہدیدار بھی موجود تھے۔