پنجاب یونیورسٹی میں سرچ آپریشن، ایک طالبعلم زیر حراست

شائع 14 مارچ 2016 12:50pm

لاہور:لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک طالبعلم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادروں نے خفیہ اطلاع پر لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں سرچ آپریشن کیا۔جس کے دوران عتیق آفریدی نامی ایک طالبعلم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے طالبعلم کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے اور اسے کالعدم تنظیم سے روابط کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

Read Comments