اسلام آباد:شہداءپشاور کی قربانی نے قوم کو متحد کردیا ،اراکین پارلیمنٹ

شائع 16 دسمبر 2015 10:43am

اراکین پارلیمنٹ کہتے ہیں کہ شہدائے پشاور کی قربانی نے قوم کو متحد کر دیا، پاک فوج نے دہشتگردی کےخلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں نیشنل ایکشن پلان سے بڑی کامیابیاں ملیں،وہ دن دورنہیں جب دہشتگردوں کا صفایا ہو جائے گا۔
وزیرمملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے نوے فیصد دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا،اے پی ایس کے شہدا کا خون رنگ لائے گا۔تحریک انصاف کے سینٹرشبلی فرازنے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو ناکافی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں مستقل امن کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر سید کا کہنا تھا کہ اچھے برے طالبان کا لفظ ختم ہوچکا،ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں وقت لگے گا۔رکن قومی اسمبلی شکیلہ چوہدری کہتی ہیں اے پی ایس سانحہ ہی ملک دشمنوں کے خلاف ایکشن پلان کا سبب بنا۔

اراکین پارلیمنٹ کے مطابق ننھے شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت جلد ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے میں کامیاب ہونگے۔

Read Comments