شائع 14 مارچ 2016 05:10pm

نارتھ امریکی باکس آفس پر”زوٹوپیا“کا راج برقرار

لاس اینجلس:اینی میٹڈ کامیڈی فلم "زوٹوپیا" کا مسلسل دوسرے ہفتے بھی نارتھ امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم "زوٹوپیا" میں پولیس اہلکار خرگوش اور لومڑی کی شرارتوں کو انوکھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جانوروں کی معصومانہ حرکتوں سے سجی "زوٹوپیا" نارتھ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہے،اپنی ریلیز سے اب تک فلم چودہ کروڑ چھبیس لاکھ ڈالر بٹور چکی ہے۔آٹھ مارچ کو ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ تھرلر فلم "ٹین کلوور فیلڈ لین" دوسرے درجے پر موجود ہے،فلم اب تک دو کروڑسڑسٹھ لاکھ ڈالر کابزنس کرچکی ہے۔

Read Comments