Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بہاولپور :بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ قصورمیں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کارروائی کی، پولیس کو دیکھتے ہیں دہشت گردوں نے فائرنگ شر وع کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب قصور کے علاقے سرائے مغل میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک عدنان عرف دانی ڈاکو مارا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلہ ہوگیا جس میں ڈاکو مارا گیا۔
بہاولپور :بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ قصورمیں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کارروائی کی، پولیس کو دیکھتے ہیں دہشت گردوں نے فائرنگ شر وع کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب قصور کے علاقے سرائے مغل میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک عدنان عرف دانی ڈاکو مارا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلہ ہوگیا جس میں ڈاکو مارا گیا۔