جان ابراہم نے اکشے کمار کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا
ممبئی: بھارتی فلموں کے نامور اداکار جنہوں نے فلم دھوم میں منفی کردار سے بیحد شہرت حاصل کی ، ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم روکی ہنڈسم پر بے حد پر امید ہیں کہ ان کی نئی فلم بہت کامیاب ثابت ہو گی۔ جان نے بالی وڈ ک اسٹنٹ ماسٹر اکشے کمار کے بارے میں کہا کہ وہ انہیں بیحد پسند ہیں او ر وہ اکشے کو اپنا ’ گروجی ‘ مانتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اکشے سے بیحد پیار بھی ہے۔ My guru ji who has stood by me always ... Love you @akshaykumar!!! pic.twitter.com/IMKYmdeNkj — John Abraham (@TheJohnAbraham) March 13, 2016 اس پیغام کے جواب میں اکشے نے انہیں بہت شکریہ کہا اور خوش کا اظہار کیا @TheJohnAbraham love you too brother! — Akshay Kumar (@akshaykumar) March 13, 2016 خیال رہے کہ جان ابراہم اپنی نئی فلم راکی ہینڈسم کی جانب سے بیحد پر امید ہیں جو اس ماہ ک آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ یہ فلم ان کے مداحوں کو بیحد پسند آئے گی اور باکس آفس پر راج کرے گی۔
انہوں نے اپنا یہ پیغام سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا۔