لاہورمیں مذہبی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس جاری

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2016 07:44am

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت لاہور میں مذہبی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس جاری ہے،سراج الحق کا کہنا ہے کہ خواتین پر ہر طرح کے تشدد کیخلاف ہیں،تحفظ نسواں ایکٹ تشدد کے خاتمے کیلئے نہیں،خاندانی بربادی کیلئے ہے۔

منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی میزبانی میں مذہبی قیادت کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان،ڈاکٹر ابولخیر زبیر، حافظ سعید،صاحبزادہ اویس نورانی،علامہ امین شہیدی سمیت دیگر علما شریک ہیں،سراج الحق کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ خواتین تحفظ ایکٹ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوگا،اسلامی نظریاتی کونسل نے اس ایکٹ کو آئین اور شریعت کیخلاف قرار دیا

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام نہیں دینا چاہتے کہ یہ خواتین اور علماء کی لڑائی ہے،خواتین پر ہر طرح کے تشدد کیخلاف ہیں مگر یہ بل تشدد کے خاتمے کیلئے نہیں،خاندانی بربادی کیلئے ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے معاشرے اور خاندانوں میں جاہلانہ روایات موجود ہیں مگر کوئی بھی شخص تشدد کی حمایت نہیں کرسکتاجے یو آئی کے امیر کا مزید کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد ایک جرم ہے۔

Read Comments