پشاور میں مکانات کی چھتیں گرنے سے 4افراد جاں بحق
پشاور :پشاور کے علاقے سعید آباد چارسدہ روڈ اور ناصر باغ میں مکانات کی چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے سعید آباد چارسدہ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بھائی اور بہن جاں بحق ہو گئے،ادھر ناصر باغ کے علاقے میں بھی مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئے،چاروں افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد بیس سے زائد ہوگئی ہے،محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ Peshawar Mein Barish K Bais Makan Ki Chat Girnay Say 4 Afrad Jan Bahaq (Reported By Jhanzaib Khan ) Posted by AAJ EPES on Tuesday, March 15, 2016
