ججز کے ریمارکس پر چوہدری نثار کا ردعمل

شائع 15 مارچ 2016 01:55pm

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم کا نام لیکر تشہیر ججز کے منصب کے مطابق نہیں ہے ۔

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالتی ریمارکس پر وزیرداخلہ نے اپنے رد عمل کا اظہار کردیا ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک دہشتگرد تنظیم کا نام لیکر تشہیرکرنا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے شایان شان نہیں۔واضح رہے کہ ججز نے ایک کیس کی سماعت کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرزنش کی تھی۔

Read Comments