سندھ ہائیکورٹ کے وفاقی وزیر داخلہ اور ایف آئی ای کو نوٹس
سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی عدالت میں ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام نکلوانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی کی توسط سے موقف اختیارکیا کہ ماڈل ایان علی کی ضمانت ہوچکی ہے لیکن ان کا نام ای سی ایل میں ابھی بھی موجود ہے ایان علی ایک ماڈل ہیں اور انہیں ماڈلنگ کے لیے بیرون ممالک جانا ہوتا ہے۔لیکن ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کے باعث وہ بیرون ملک جا نہیں سکتیں عدالت سے استدعا ہے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو تیئس دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
Read Comments