یوم پاکستان کے سلسلے میں طیاروں کے کرتب

شائع 15 مارچ 2016 02:10pm

اسلام آباد:یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فضائیہ کی فلائی پاسٹ ریہرسل ہوئی جہاں ایف سولہ سمیت پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسلام آباد کی فضاو¿ں میں کرتب دکھائے۔

اسلام آباد میں تیئیس مارچ "یوم پاکستان " کے سلسلے میں ہونیوالی پریڈ کیلئے ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار کرتب دکھائے۔

وفاقی دارالحکومت کی فضا طیاروں کی گھن گرج سے گونجتی رہی،شاہینوں نے ایسے کرتب دکھائے کہ شہری عش عش کر اٹھے۔ریہرسل کے دوران ایف سولہ سمیت دیگر لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے،یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شرکت کریں گے۔

Read Comments