حقوق نسواں بل اسلامی قوانین کے خلاف ہے،مفتی نعیم

شائع 15 مارچ 2016 05:21pm

کراچی:حقوق نسواں بل پر مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ یہ بل اسلامی قوانین کے خلاف ہے، ترمیم کی گنجائش نہیں، اس بل سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوگا، جبکہ قاری حنیف جالندھری کہتے ہیں کہ یہ مخالفت بل کی ہے خواتین کے حقوق کی نہیں۔

حقوق نسواں بل پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا گیا،مفتی نعیم نے اس بل کو اسلامی قانون کے منافی قرار دیا،اور کہا کہ اس کے ذریعے خواتین کو دھوکا دیا جارہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے خلاف نہیں،لیکن اس بل کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ہم اس بل کی مخالفت کررہے ہیں،عورت کے حقوق کی مخالفت نہیں کررہے۔

قاری حنیف کا کہنا تھا کہ تین اپریل کو لاہور میں استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی،جس میں خواتین کے حقوق سے متعلق پورا ایک روڈ میپ دیا جائے گا۔

Read Comments