مصطفٰٰی کمال اینڈ کمپنی ضمنی انتخابات نہیں لڑے گی،رضا ہارون

شائع 15 مارچ 2016 05:29pm

کراچی:مصطفٰٰی کمال اینڈ کمپنی صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات نہیں لڑے گی، ایم کیو ایم کے منحرف رہنما رضا ہارون کہتے ہیں ابھی پارٹی کو آرگنائز کررہے ہیں مہینوں تک الیکشن لڑنے کا کوئی امکان نہی ہے۔

رضا ہارون کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جلدی جلدی صفائی کرے ہم نے علاقوں کا دورہ بھی کرنا ہے۔یہ بات رضا ہارون نے آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

Read Comments