Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پرسپریم کورٹ نے لارجربینچ تشکیل دیدیا۔چیف جسٹس کہتے ہیں کہ محتاط ہیں،ریمارکس نہیں دینگے، ہربات خبربن جاتی ہے۔سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،پرویزمشرف کے وکیل بیرسٹرفروغ نسیم نے نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا،فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہنا تھاکہ وزارت داخلہ سپریم کورٹ کے ابتدائی حکم کوڈھال بنا کرنام ای سی ایل سے نکالنے سے انکاری ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ ملزم کے بیرون ملک جانے پرپابندی ہے،،،فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ یہ بات وزارت داخلہ ماننے کو تیار نہیں۔ پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اوربائیں ٹانگ میں کمزوری بڑھ رہی ہے، علاج پاکستان میں دستیاب نہیں، ایک دفعہ علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہوگا،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ محتاط ہیں، ریمارکس نہیںدیں گے،ہر بات خبربن جاتی ہے، کیس پرسوں سن لیں۔بیرسٹر فروغ نسیم نے استدعا کی کہ پرویز مشرف کو فالج کا خطرہ ہے،بدھ کو سماعت کی جائے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ حکومتی اپیل اور مشرف کی درخواست کو لارجر بنچ سنے گا، اٹارنی جنرل کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی اور سماعت صبح تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد:پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پرسپریم کورٹ نے لارجربینچ تشکیل دیدیا۔چیف جسٹس کہتے ہیں کہ محتاط ہیں،ریمارکس نہیں دینگے، ہربات خبربن جاتی ہے۔
سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،پرویزمشرف کے وکیل بیرسٹرفروغ نسیم نے نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا،فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہنا تھاکہ وزارت داخلہ سپریم کورٹ کے ابتدائی حکم کوڈھال بنا کرنام ای سی ایل سے نکالنے سے انکاری ہے،
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ ملزم کے بیرون ملک جانے پرپابندی ہے،،،فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ یہ بات وزارت داخلہ ماننے کو تیار نہیں۔ پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اوربائیں ٹانگ میں کمزوری بڑھ رہی ہے، علاج پاکستان میں دستیاب نہیں، ایک دفعہ علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہوگا،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ محتاط ہیں، ریمارکس نہیںدیں گے،ہر بات خبربن جاتی ہے، کیس پرسوں سن لیں۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے استدعا کی کہ پرویز مشرف کو فالج کا خطرہ ہے،بدھ کو سماعت کی جائے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ حکومتی اپیل اور مشرف کی درخواست کو لارجر بنچ سنے گا، اٹارنی جنرل کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی اور سماعت صبح تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔