حمزہ نے طالبانوں کوایسا کیا کہہ دیا کہ سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی
کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اداکار حمزہ علی عباسی اکثر سوشل میڈیا پر دئے گئے بیانات کی وجہ سے خبروں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔اس بار بھی ا نہوں نے افغان طالبانوں کے حوالے سے ایسا بیان دیا کہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوںنے افغان طالبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان طالبانوں کی اسلام کی غلط تشریح سے متفق نہیں ،افغان طالبان پاکستان کے دشمن نہیں ہیں۔ انہوں نے ا پنے بیان میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیرکے صحیح سلامت گھر واپس آنے پر ان کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے بہت ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں میں لکھا کہ ہمیں افغان طالبانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ حمزہ کے ا س بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور انہیں لوگوں کی جا نب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ Few have the courage that Shahbaz Taseer has shown and may he finally live his life in peace. It turns out that he... Posted by Hamza Ali Abbasi on Saturday, March 12, 2016