شائع 16 مارچ 2016 09:13am

گلوکاری جب پڑنے لگی بھاری، تو شروع کر دی اداکاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کا شمار اب بڑی اور مشہور انڈسٹر یز میں ہونے لگا ہے یہاں بڑے با صلاحیت فنکار موجود ہیں ،جنہوں نے نہ صرف کسی ایک شعبے میں بلکہ اس نگری کے متعدد شعبوں میں کمال کر دکھایا ہے۔

یہ جادوئی نگری اپنے اندر بہت سارے شعبے سمیٹے ہوئے ہے جس میں گلوکاری،اداکاری،ماڈلنگ قابل ذکر ہیں،اس انڈسٹری میں بہت سے لوگ بہت سے خواب لے کر داخل ہوتے ہیں ،کوئی اداکار بننا چاہتا ہے تو کوئی گلوکار،لیکن کبھی کبھی قسمت ایسا کھیل کھیلتی ہے کہ ہم نے جو سوچا ہوتا ہے ا س کے برعکس ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان فنکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو یہاں گلوکار بننے کی چاہ لے کر آئے تھے لیکن اس شعبے میں ناکامی کے بعد کامیاب اداکار بن گئے۔

زارا شیخ

پاکستان کی معروف اداکارہ زارا شیخ سے کون واقف نہیں وہ بہترین اداکارہ ہیں لیکن ان کے بارے میں یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ وہ اس انڈسٹری میں گلوکارہ بننے آئی تھیں ،لیکن قسمت نے ان کا اس شعبے میں ساتھ نہیں دیا اور وہ گلوکارہ کی بجائے بہترین اداکارہ بن گئیں۔

نور بخاری

یہ نام دیکھ کر حیران رہ گئے نا ! اداکارہ نور بخاری کا تعلق بھی گلوکاری کے شعبے سے ہے،لیکن انہیں شہرت اداکاری سے ملی۔

نرما

پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نرما نے بھی اپنے کیر ئیر کی ابتداءگلوکاری سے کی تھی ،مگر بد قسمتی کہیں یا ان کی خوش قسمتی انہیں شہرت اداکاری سے ملی۔

میرا

پاکستان فلم انڈسٹری کی سب سے مشہور اور متنازعہ اداکارہ کے بارے میں یہ جا ن کر آپ کو حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا کہ انہوں نے بھی گلوکاری میں اپنی قسمت آزمائی ہے لیکن بہترین آواز نہ ہونے کے باعث انہیں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی اور پھر انہوں نے اداکاری کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرلی۔

ویناملک

اسکینڈل کوئین وینا ملک بھی گلوکاری کے شعبے میں قسمت آزما چکی ہیں ،ان کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ انہوں نے گلوکار شاز علی کی فلم کیوں تم سے اتنا پیار ہے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے لیکن بد قسمتی سے ان کا یہ پروجیکٹ مکمل نہ ہو سکا اور ان کا گلو گارہ بننے کا خواب ادھورا ہی رہ گیا۔

فضاعلی

ماڈل اوراداکارہ فضا علی کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ،اداکاری سے پہلے وہ گلوکاری کے شعبے میں قسمت آزما کر دیکھ چکی ہیں لیکن انہیں بھی کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔

مہوش حیات

پاکستان فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی با صلاحیت اداکارہ مہوش حیات کو بھی گلوکاری کا شوق تھا لیکن وہ بھی اس شعبے میں ناکام ہو گئیں اور بالآخر انہوں نے اداکاری کو ہی اپنی قسمت مان لیا۔

عائشہ عمر

عائشہ عمر بھی گلوکاری کے شعبے میں ناکام رہیں اور اداکاری کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا ۔

بشریٰ انصاری

اداکارہ بشریٰ انصاری پاکستان ٹی وی انڈسٹر ی کی سینئر اور با صلاحیت اداکارہ ہیں ، انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی بے انتہا شوق ہے اور اپنے شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ اکثر گانا گاتی ہوئی نظر آتی ہیں مگر اس شعبے میں وہ اتنی کامیابی حاصل نہ کر سکیں جتنی اداکاری کے شعبے میں حا صل کی ہے۔

ارم حسن

ماضی کی معروف اداکارہ ارم حسن نے بھی گلوکاری اور اداکاری دونوں شعبوں میں قسمت آزمائی کی لیکن انہیں کامیابی صرف اداکاری میں ملی۔

Read Comments