شائع 16 مارچ 2016 02:06pm

فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی میں ثقافتی میلہ

فیصل آباد:فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی میں طلبا و طالبات نے ثقافتی رنگ بکھیر دیئے، اونٹ کی سواری اور جھولے جھول کر طالبات نے خوب انجوائے کیا۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد کئے گئے ثقافتی میلے میں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں نے مختلف سٹالز لگائے،طلباءنے میلے میں علاقائی رقص کرکے پاکستانی ثقافت کو بھی اجاگر کیا۔

میلے میں طالبات اونٹ کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں جبکہ گھوڑا ڈانس بھی پیش کیا گیا،میلے میں کھانے پینے کی اشیائ کے سٹالز بھی لگائے گئے۔جھولے جھولتی طالبات کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔ایسے میلوں کے انعقاد سے طلباءکو تفریح کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول بھی ملتا ہے۔

Read Comments