قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا

شائع 06 نومبر 2015 06:35am

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا۔نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے ہوگا۔سابق اسپیکر سردار ایاز صادق سمیت نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول بھی جاری کیا جائے گا۔ اسپیکر کے انتخاب کے اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔اسپیکر کا انتخاب نو نومبر کو متوقع ہے۔

Read Comments