شائع 16 مارچ 2016 05:53pm

پاکستان کی مہمان نوازی کبھی نہیں بھول سکتا،رضا مراد

لاہور:بھارتی اداکار رضا مراد کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے جذبات رکھتے ہیں،پاکستان کی مہمان نوازی وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

لاہور پریس کلب کی جانب سے بھارتی اداکار رضا مراد کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں اداکار مصطفی قریشی اور غزل گائیک غلام علی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر رضا مراد کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے جس شہر میں بھی گئے عوام کی جانب سے انہیں بے حد محبت ملی،ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو فن کے ہر شعبے میں ترجیح دی جاتی ہے۔

اس موقع پر بھارتی فنکار رضا مراد کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ بھی دی گء جبکہ رضا مراد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش سے کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Read Comments