امرتسر:انڈوپاک سانجھ صوفی فیسٹیول کا انعقاد
پاکستانی فنکار جہاں بھی جاتے ہیں امن کا پیغام لیکر جاتے ہیں،بھارتی شہر امرتسر میں ہونے والے سانجھ صوفی فیسٹیول میں فنکاروں نے امن کے سروں بکھیر کر حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
پاکستانی فنکارسائیں ظہور نے صوفیانہ کلام پیش کیا ،جسے سن کر لوگوں پر سحر طاری ہوگیاسائیں ظہور احمد کا کہنا تھا کہ دونوں ملک ایک ہیں اور ان میں کوئی فاصلہ نہیں ۔صوفی فیسٹیول میں آنیوالے لوگوں نے بھی اسے خوش آئند قرار دیا،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے دونوں ملکوں کی عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔صوفی فیسٹیول میں بھارتی فنکاروں نے بھی سر بکھیرے اورسماں باندھ دیا۔
Read Comments