شائع 16 مارچ 2016 06:01pm

فلم ”ہائی رائز“ رواں ماہ برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی

معاشرے کے مختلف زاویوں کو اپنے انداز میں دیکھنے والے نوجوان ڈاکٹر کی کہانی پر مبنی برطانوی سائنس فکشن فلم ہائی رائز رواں ماہ برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

ہدایتکار بین وہیٹلے کی فلم ہائی رائز کی کہانی ایک نوجوان ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے جو بدلتی وفاداریوں کو دیکھتے ہوئے اپنے لگڑری ٹاور میں دنیا سے الگ اپنی زندگی گزاررہا ہوتا ہے کہ اچانک زندگی میں ایک تبدیلی اسے بدل کر رکھ دیتی ہے۔

تھرل اور سنسنی سے بھرپور فلم ہائی رائز 1975میں اسی نام سے لکھے جانے والے جے۔جی رائز کے ناول سے ماخوذ ہے۔فلم میں ٹام ہڈلسٹن،جیریمی آئرن،لیوک ایوانس،ایلیزیبیتھ موس کے علاوہ دیگر فنکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم میں شیرولیٹ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سی اینا ملر کہتی ہیں کہ یہ ایک عجیب نظریئے سے ماخوذ فلم ہے جس میں زندگی کے اتار چڑھاوٴ کو بڑی خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔

فلم کے ایک اور کردار لیوک ایوانس کا کہنا ہے کہ یہ ایک مختلف فلم ہے اور فلم بینوں کو اسے دیکھنا چاہئے تاکہ ایک انوکھے تجربے سے گزرتے شخص کا ایک الگ پہلو دیکھ سکیں گے۔فلم ہائی رائز اٹھارہ مارچ کو برطانیہ میں ریلیز کی جائیگی۔

Read Comments