پرویزمشرف کی کراچی سے دبئی روانگی ملتوی

شائع 17 مارچ 2016 06:15am

کراچی :پرویز مشرف کی کراچی سے دبئی فوری روانگی ملتوی ہوگئی،سابق صدر کو لینے کیلئے ایئرایمبولینس دبئی سے کراچی نہیں پہنچ سکی، پارٹی ترجمان کے مطابق آج کسی وقت بھی روانہ ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کے ترجمان مصباح الدین کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی روانگی ملتوئی ہوگئی ہے۔ تاہم ان کی روانگی آج کسی بھی وقت متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق سابق صدر کو لینے کیلئے آنے والی ائیرایمبولینس دبئی سے کراچی نہیں پہنچ سکی تاہم پرویز مشرف کی روانگی سے متعلق میڈیا کو جلد آگاہ کردیں گے۔

رات گئے تک میڈیا سابق صدر کے گھر اور ائیرپورٹ پر تعینات رہا، اس سے قبل گذشتہ روز سپریم کورٹ میں پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمی نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے حکومتی اپیل خارج کردی تھی۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف اپنے علاج کی غرض سے دبئی جارہے تھے ،پارٹی کی سینئیر قیادت اور ڈاکٹروں کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔

Read Comments