شائع 17 مارچ 2016 07:21am

کنگنا،رتیک کے درمیان کیا چل رہا ہے رازکھل گیا۔۔

ممبئی:گزشتہ کافی عرصے سے رتیک اور کنگنا کے درمیان زبانی جنگ کا سلسلہ جاری ہے ،جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کیخلاف زہر اگلتے نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان معاملہ کیا ہے ا س کا راز کھل گیا،رتیک روشن نے کنگنا کیخلاف قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس کے مطابق انہوں نے کنگنا پر خود کو ان کا سابق بوائے فرینڈ کہنے پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے۔

کنگنا بھی کسی سے کم نہیں انہوں نے رتیک کی قانونی چارہ جوئی کا جواب قانون کے ذریعے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں اکیس صفحات پر مشتمل جواب بھجوا یا ہے جس میں انہوں نے رتیک پر بلیک میلنگ اور دھونس کے الزامات لگائے ہیں۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ فلم عاشقی تھری سے ان کا نام باہر نکالنے میں بھی رتیک کا ہی ہاتھ ہے وہ نہیں چاہتے کہ میں ان کے ساتھ کام کروں ۔

واضح رہے کہ فلم کائٹس اور کرش تھری میں دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کام کیا تھا جب سے ہی دونوں کے درمیان تعلقات کا سلسلہ جاری ہے،اطلاعات ہیں کہ رتیک کی سوزان کے ساتھ علیحدگی میں بھی کنگنا کا ہی ہاتھ تھا۔

Read Comments