ملتان:این اے153 کےضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 10:54am

ملتان :ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں این اے ایک سو تریپن کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔حلقے کے تین لاکھ اناسی ہزار نوسو تریسٹھ ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

ملتان کے حلقے این ایک سو تریپن میں مسلم لیگ نون کے دیوان عاشق حسین بخاری کے نااہل ہونے کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔حلقے میں پولنگ کیلئے کل دو سو چھہتر پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

جبکہ دو سو چھہتر پریذائیڈنگ آفیسر، آٹھ سو چون اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اورآٹھ سو چون پولنگ افسران فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔دولاکھ چھ سو اٹھہتر مرد اور ایک لاکھ دو سو تراسی خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقے میں پاک فوج کے دستے انتخابی عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔جبکہ چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز پرتعئینات کیے گئے ہیں۔حلقے میں کل گیارہ امیدوار مدمقابل ہیں۔جبکہ مسلم لیگ نون کے رانا قاسم،تحریک انصاف کے ملک غلام عباس اور پیپلز پارٹی کے ملک اکرم کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-MULTAN-0800_x264.mp4"][/video]

Read Comments