پاکستانی پولیٹیکل فلم مالک کا زبردست ٹریلر جاری
کراچی:پاکستانی پولیٹیکل فلم مالک کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کی ہدایتکاری اور فلمسازی دھواں ڈرامے کے مرکزی کردار عاشر عظیم کی ہے۔ پاکستانی سینما گھروں کے لیے ایک اور اہم موضوع پر بننے والی فلم مالک تیار کی جارہی ہے،فلم کا نیا ٹریلر دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔فلم مالک کی کہانی چار پہلووٴں پر مبنی ہے، جس میں ایک طرف افغانستان کے جنگی حالات سے تنگ آنے والے خاندان کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔جو کراچی منتقل ہوجاتے ہیں۔ فلم میں محب وطن نوجوان کی کہانی بھی شامل ہے جو کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔ فلم میں مفاد پرست سیاستدانوں اور ملک دشمن عناصر کو بھی دکھایا گیا ہے،جو دولت کی خاطر ملک کا سودا کردیتے ہیں۔ بے ضمیر مفاد پرست افراد کو ختم کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی جاتی ہے۔ فلم دھواں ڈرامے کے مرکزی کردار عاشر عظیم کی تخلیق ہے۔ جس کی پروڈکشن ڈائریکشن کے فرائض انہوں نے نبھائے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ساجد حسن، حسن نیازی، عدنان شاہ،فرحان علی آغا اور راشد فاروقی شامل ہیں۔ فلم مالک آٹھ اپریل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ Finally the trailer of #MaalikTheMovie is out. #MostAwaited #... Finally the trailer of #MaalikTheMovie is out. #MostAwaited #MaalikTrailerLaunch Posted by Maalik on Monday, March 7, 2016