Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے ایک ہفتے میں ماڈل کے وکیل کوجواب جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔کسٹم حکام نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں برقراررکھنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ حتمی حکم آنے تک ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا۔ماڈل کے وکیل ایک ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرائیں۔
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے ایک ہفتے میں ماڈل کے وکیل کوجواب جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔
کسٹم حکام نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں برقراررکھنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ حتمی حکم آنے تک ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا۔ماڈل کے وکیل ایک ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرائیں۔