سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

شائع 16 دسمبر 2015 04:56pm

لاہور: علمائے کرام کی جانب سے سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں، علما کا کہنا تھا کہ شہید بچوں کے والدین عظیم لوگ ہیں۔

لاہور میں بحریہ ٹاون کی جامع مسجد میں بچوں اور علمائے کرام نے پشاور آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا، جس میں علمائے کرام اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہداءکیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،علمائے کرام کا کہنا تھا کہ شہید بچوں کے والدین عظیم لوگ ہیں،اللہ سانحے میں شہیدوں ہونے والے بچوں کے درجات بلند فرمائے۔

تقریب میں موجود بچوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

Read Comments