لاہورہائیکورٹ:جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 03:12pm

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے مصطفٰی کمال کی پریس کانفرنس پر جوڈیشل کمشن قائم کرنے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مصطفٰی کمال نے ایم کیو ایم پر را کے ساتھ تعلقات،بھتہ خوری اور قتل و غارت کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں،مصطفٰی کمال کے الزامات کی تصدیق کے لیے جوڈیشل کمشن قائم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں،عدالت نے درخواست گزار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔

Read Comments