Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیب کو دھمکیاں دینے کے خلاف دائر درخواست نیب کی یقین دہانی پر نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواستگزار گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے بیان میں نیب کو دھمکیاں دیں،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے،جو وزیراعظم کے ماتحت نہیں ہے،وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں نیب کو کارروائی کرنے سے روکنے کے لیے دھمکی امیز بیان دیا جو کہ نیب کی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ وزیراعظم کے اس بیان سے نیب کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے،عدالت وزیراعظم کو نیب کو دھمکیاں دینے سے روکنے اور نیب کو بغیر کسی کے دباو میں آئے اپنی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے،نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب بغیر کسی کے دباو میں آئے اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے،نیب کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی کے بعد عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیب کو دھمکیاں دینے کے خلاف دائر درخواست نیب کی یقین دہانی پر نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواستگزار گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے بیان میں نیب کو دھمکیاں دیں،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے،جو وزیراعظم کے ماتحت نہیں ہے،وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں نیب کو کارروائی کرنے سے روکنے کے لیے دھمکی امیز بیان دیا جو کہ نیب کی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔
وزیراعظم کے اس بیان سے نیب کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے،عدالت وزیراعظم کو نیب کو دھمکیاں دینے سے روکنے اور نیب کو بغیر کسی کے دباو میں آئے اپنی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے،نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب بغیر کسی کے دباو میں آئے اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے،نیب کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی کے بعد عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔