Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ عوام کو امن وامان، تعلیم ،صحت ،ٹرانسپورٹ کی تمام سہولیات دینے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے ہر شہر میں جدید بس ٹرمینل قائم کئے جائیں گے۔ہزار گنجی بس ٹرمینل کو اٹھارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہت سے شعبوں میں حکومتی رٹ نہیں ہے حکومت کی رٹ قائم کرکے بلوچستان کو بدلیں گے۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں سالانہ پانچ لاکھ فٹ بارش کا پانی ضائع ہوجاتا ہے جسے محفوظ کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ عوام کو امن وامان، تعلیم ،صحت ،ٹرانسپورٹ کی تمام سہولیات دینے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے ہر شہر میں جدید بس ٹرمینل قائم کئے جائیں گے۔ہزار گنجی بس ٹرمینل کو اٹھارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہت سے شعبوں میں حکومتی رٹ نہیں ہے حکومت کی رٹ قائم کرکے بلوچستان کو بدلیں گے۔
نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں سالانہ پانچ لاکھ فٹ بارش کا پانی ضائع ہوجاتا ہے جسے محفوظ کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی۔