Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملتان:قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو ترپن کے ضمنی الیکشن میں کاسٹ کئے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا قاسم نواسی ہزار پانچ سو ساٹھ ووٹر لیکر پہلے اور تحریک انصاف کے ملک غلام عباس اٹھائیس ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں این ایک سو ترپن کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔سخت سکیورٹی میں دن بھر پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری رہا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ قومی اسمبلی کی اس نشست کیلئے کل گیارہ امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ کے رانا قاسم پہلے ،تحریک انصاف کے ملک غلام عباس اور پیپلزپارٹی کے ملک اکرام تیسرے نمبر ہے۔
ملتان:قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو ترپن کے ضمنی الیکشن میں کاسٹ کئے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا قاسم نواسی ہزار پانچ سو ساٹھ ووٹر لیکر پہلے اور تحریک انصاف کے ملک غلام عباس اٹھائیس ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔
ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں این ایک سو ترپن کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔سخت سکیورٹی میں دن بھر پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری رہا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔
قومی اسمبلی کی اس نشست کیلئے کل گیارہ امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ کے رانا قاسم پہلے ،تحریک انصاف کے ملک غلام عباس اور پیپلزپارٹی کے ملک اکرام تیسرے نمبر ہے۔