Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سابق صدر پرویز مشرف کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے،ان کے ساتھ ان کے دوست طارق محمود بھی ہمراہ ہیں، پرویزمشرف کو سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچایا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اجازت ملتے ہی سابق صدر پرویز مشرف علاج کیلئے بالاآخر دبئی پہنچ گئے۔ پرویزمشرف غیرملکی پرواز ای کے چھ سو گیارہ کے ذریعے دبئی پہنچے،ان کے ہمراہ پارٹی کی سینئر قیادت اور ڈاکٹرز کی ٹیم بھی دبئی پہنچی، پرویز مشرف صبح تین بجکر پچپن منٹ پر دوبئی روانہ ہوئے۔ سابق صدر نے جاتے جاتے بھی کمانڈو ہونے کا ثبوت دیا اور اپنی نقل و حرکت کو اتنا خفیہ رکھا کہ سب راہ دیکھتے رہ گئے اور وہ ائیرپورٹ پہنچ گئے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔دوسری جانب پارٹی ترجمان کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف میں مبتلا ہیںوہ اسی سلسلے میں دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں ان کے طبی معائنے کے بعد علاج کیا جائے گا۔ امید ہے کہ ان کا علاج چھ سے آٹھ ہفتے میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد وہ وطن واپس آکر پارٹی کو فعال کریں گے۔اس سے قبل گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پرویز مشرف کو ٹیلی فون کیا اور خیریت دریافت کی، انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ امید ہے آپ جلد صحتیاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گے۔
کراچی:سابق صدر پرویز مشرف کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے،ان کے ساتھ ان کے دوست طارق محمود بھی ہمراہ ہیں، پرویزمشرف کو سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اجازت ملتے ہی سابق صدر پرویز مشرف علاج کیلئے بالاآخر دبئی پہنچ گئے۔ پرویزمشرف غیرملکی پرواز ای کے چھ سو گیارہ کے ذریعے دبئی پہنچے،ان کے ہمراہ پارٹی کی سینئر قیادت اور ڈاکٹرز کی ٹیم بھی دبئی پہنچی، پرویز مشرف صبح تین بجکر پچپن منٹ پر دوبئی روانہ ہوئے۔
سابق صدر نے جاتے جاتے بھی کمانڈو ہونے کا ثبوت دیا اور اپنی نقل و حرکت کو اتنا خفیہ رکھا کہ سب راہ دیکھتے رہ گئے اور وہ ائیرپورٹ پہنچ گئے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔
دوسری جانب پارٹی ترجمان کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف میں مبتلا ہیںوہ اسی سلسلے میں دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں ان کے طبی معائنے کے بعد علاج کیا جائے گا۔ امید ہے کہ ان کا علاج چھ سے آٹھ ہفتے میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد وہ وطن واپس آکر پارٹی کو فعال کریں گے۔
اس سے قبل گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پرویز مشرف کو ٹیلی فون کیا اور خیریت دریافت کی، انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ امید ہے آپ جلد صحتیاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گے۔