کوئٹہ میں فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

شائع 06 نومبر 2015 06:37am

کوئٹہ شہر میں کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ ڈاکٹرخالد شاہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،کوئٹہ میں سرکی روڈ کے قریب فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا،مقتول کو منیراحمد کے نام سیشناخت کیاگیا، ڈبل روڈ پر فائرنگ سے ڈاکٹرخالد شاہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،ماہرامراض معدہ سرجن ڈاکٹرخالد شاہ نجی اسپتال سے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انھیں اغواء کرنے کی کوشش کی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹرخالد شاہ اپنے دو محافظ اور ڈرائیورسمیت زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا۔ دوسری جانب آج ڈاکٹروں کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Read Comments