شائع 18 مارچ 2016 06:55am

کرینہ کپور کے گھرپولیس کا چھاپہ۔۔

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپورکے پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس ان کے گھر پہنچ گئی جس کے باعث کرینہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے گزشتہ کچھ دن پہلے ممبئی کے علاقے بینڈرا میں واقع اپنے گھر پرایک پارٹی دی ،جس میں ان کی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

کرینہ نے اپنی آنے والی فلم کی اینڈ کا کی اسپیشل اسکریننگ کے سلسلے میں تمام لوگوں کو مدعوکیا تھا ،فلم دیکھنے کے بعدوہاں موجود لوگوں نے تیز آواز میں میوزک لگا دیا جس کے باعث پڑوسیوں کے آرام میں خلل واقع ہو گیا۔

تنگ آکر پڑوسیوں نے کرینہ کی شکایت پولیس میں کردی اور پولیس نے آکر پارٹی بند کروادی ، پولیس کی گھر پر آمد کی وجہ سے کرینہ سخت پریشان ہو گئیں،تاہم پولیس نے انہیں صرف تنبیہ کر کے چھوڑ دیا اور کہا کہ آئندہ ایسانہیں ہونا چاہئے۔

Read Comments