Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی ایئر پورٹ پر نجی کمپنی کے چارٹرڈ طیارے کو حادثہ پیش آیا،ہنگامی لینڈنگ کے دوران چار مسافر معمولی زخمی ہوگئے، رن وے عارضی طور بند کردیا گیا۔نجی کمپنی سیلزاینڈ سروسزکیچارٹرڈ طیارے میں عملے کے تین ارکان سمیت اٹھارہ مسافر سوار تھے،اڑان کے فوری بعد پائلٹ کو ہائیڈرولک پریشرمیں کمی کا انکشاف ہوا اورطیارے کا ایک انجن بند ہوگیا جس پرطیارے کو فوری طورپرواپس لینڈ کرادیا گیا ،ہنگامی لینڈنگ کے باعث کپتان اورایک خاتون سمیت چارمسافرمعمولی زخمی ہو گئے۔ طیارہ کراچی سے بلوچستان کے علاقے سوئی جا رہا تھا ، ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے کے پہیوں اور سسپینشن کو شدید نقصان پہنچا، متاثرہ رن وے پروازوں کے لیے بند کر کے طیارے کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کر لی گئی،سول ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
کراچی :کراچی ایئر پورٹ پر نجی کمپنی کے چارٹرڈ طیارے کو حادثہ پیش آیا،ہنگامی لینڈنگ کے دوران چار مسافر معمولی زخمی ہوگئے، رن وے عارضی طور بند کردیا گیا۔
نجی کمپنی سیلزاینڈ سروسزکیچارٹرڈ طیارے میں عملے کے تین ارکان سمیت اٹھارہ مسافر سوار تھے،اڑان کے فوری بعد پائلٹ کو ہائیڈرولک پریشرمیں کمی کا انکشاف ہوا اورطیارے کا ایک انجن بند ہوگیا جس پرطیارے کو فوری طورپرواپس لینڈ کرادیا گیا ،ہنگامی لینڈنگ کے باعث کپتان اورایک خاتون سمیت چارمسافرمعمولی زخمی ہو گئے۔
طیارہ کراچی سے بلوچستان کے علاقے سوئی جا رہا تھا ، ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے کے پہیوں اور سسپینشن کو شدید نقصان پہنچا، متاثرہ رن وے پروازوں کے لیے بند کر کے طیارے کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کر لی گئی،سول ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔