Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی : کورکمانڈر کراچی نے کہا ہے کہ معصوموں کے خون نے ہمارے لیے منزل کی راہیں متعین کیںہیں، ہم آج بھی دہشتگردی کی جڑ کو اکھاڑنے کے لیے یکجا ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہیدمعصوموں کے خون نے ہمارے لیے منزل کی راہیں متعین کیں، اولاد والدین کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،انھوں نے کہاکہ ہم آج بھی دہشتگرد ی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے یکجا ہیں، شہید معصوموں کی قربانی سے پیغام مل گیا کہ شکست پرتشدد رویوں کی ہے۔ نوید مختار کا مزید کہنا تھا کہ معصوموں کی قربانی سے پیغام مل گیا کہ شکست پرتشدد رویوں کی ہے ، طلبہ کا بہترین عمل علم حاصل کرنا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ خوش اخلاقی اور مضبوط کردار کی مثال بنیںگے ۔اس موقع پر انھوں نے بھرپورعزم کا اظہار کیا اور کہا کہ جس مقصد کے لیے بچوں نے قربانیاں دیں اسے حاصل کرکے دم لیں گے۔
کراچی : کورکمانڈر کراچی نے کہا ہے کہ معصوموں کے خون نے ہمارے لیے منزل کی راہیں متعین کیںہیں، ہم آج بھی دہشتگردی کی جڑ کو اکھاڑنے کے لیے یکجا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہیدمعصوموں کے خون نے ہمارے لیے منزل کی راہیں متعین کیں، اولاد والدین کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،انھوں نے کہاکہ ہم آج بھی دہشتگرد ی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے یکجا ہیں، شہید معصوموں کی قربانی سے پیغام مل گیا کہ شکست پرتشدد رویوں کی ہے۔
نوید مختار کا مزید کہنا تھا کہ معصوموں کی قربانی سے پیغام مل گیا کہ شکست پرتشدد رویوں کی ہے ، طلبہ کا بہترین عمل علم حاصل کرنا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ خوش اخلاقی اور مضبوط کردار کی مثال بنیںگے ۔
اس موقع پر انھوں نے بھرپورعزم کا اظہار کیا اور کہا کہ جس مقصد کے لیے بچوں نے قربانیاں دیں اسے حاصل کرکے دم لیں گے۔