اپ ڈیٹ 19 مارچ 2016 12:38pm

سلمان نے ورون کوکنگال کردیا۔۔۔

ممبئی:بولی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے معروف اور نو جوانوں کے دل کی دھڑکن اداکار ورون دھون کا کروڑوں کا نقصان کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ورون دھون کو حالیہ دور کا کامیاب ترین اداکار کہا جاتا ہے ان کی ریلیز ہوئی تقریباً تمام فلمیں بہترین بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ ہر پروڈیوسر اور ہدایتکار انہیں اپنی فلم میں لینے کیلئے بے چین رہتا ہے،اطلاعات کے مطابق ورون کواسٹار نیٹ ورک کی جانب سے چھ فلموں کی پیشکش کی گئی،انہیں فی فلم تیس کروڑ روپے دئے جانے تھے اس طرح ورون کو ایک سو تیس کروڑ روپے کی مجموعی رقم ملتی، ورون اس بہترین پیشکش کو نہ ٹھکرا سکے اور فوراً قبول کرلی۔

وہ اس معاہدے پر دستخط کرنے ہی والے تھے کہ بولی ووڈ کے سب سے پاور فل اداکار سلمان کے مینیجر کا فون اسٹار نیٹ ورک کی پروڈیوسر ریشماں شیٹھی کو آگیا ،ان کے مینیجر کا کہنا تھا کہ ریشماں یہ معاہدہ سلمان کے ساتھ کریں۔

اسٹار نیٹ ورک نے سلمان کی یہ پیشکش قبول کرنے میں بالکل بھی دیر نہیں کی اور ورون کی جگہ سلمان کے ساتھ فی فلم پچاس کروڑ روپے کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،تاہم سلمان کے مینیجر کا کہنا ہے کہ سلمان جیسے بڑے اداکار کیلئے پچاس کروڑ بہت کم ہیں اور انہوں نے پروڈیوسر ریشماں سے معاوضہ بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔

Read Comments