وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

شائع 18 مارچ 2016 11:45am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آپریشن ضرب عضب سمیت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اسلام آباد میں قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار،ڈی جی آئی ایس آئی اورطارق فاطمی بھی شریک ہوئے،اجلاس میں آپریشن ضربِ عضب اورملک کی اندورنی اوربیرونی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرکراچی میں جاری آپریشن سے متعلق امور پر بھی غورکیا گیا،شرکاء نے پشاور میں سرکاری ملازمین پردہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اوراِس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی اورشرپسندی کو ہرصورت جڑسے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

Read Comments