مشرف کی دبئی آمد،سوشل میڈیا پر ملے جلے جذبات

شائع 18 مارچ 2016 02:14pm

دبئی :سابق صدر بیرون ملک سفر کی اجازت ملنے کے بعد کراچی سے دبئی پہنچ گئے ہیں، پرویز مشرف کی دبئی روانگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر عوام نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

دبئی روانگی سے قبل مشرف کا کہنا تھا میں ایک کمانڈو ہوں، مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، کچھ مہینوں میں وطن واپس آجاو¿ں گا۔سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے مشرف کی صحت یابی کیلئے دعا اور کچھ نے مزاحیہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

صارفین ایک جانب پرویز مشرف کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ،تو دوسری جانب کچھ حلقوں کا کہنا ہے مشرف اب نہ تو صدر پاکستان ہیں اور نہ ہی آرمی چیف ، ان کی بیرون ملک روانگی کو ایک عام شہری کے طور پر لینا چاہیے۔

ایک صارف نے چٹکلہ چھوڑا کہ پرویز مشرف جب پاکستان میں تھے تو بیمار تھے ، دبئی پہنچ کر کہتے ہیں کہ میں کمانڈو ہوں!سوشل میڈیا پر عوام کہتے ہیں ہمارے فوجی جرنیلوں نے ہمیشہ ثابت کیا کہ تلوارمیں قلم سے زیادہ طاقت ہے۔جبکہ کچھ صارفین کے خیال میں پاک فوج کے جرنیل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر ان کے عزت اور وقار کو قائم رکھا گیا۔ ایک صارف نے تو مشرف کی نقل اتارتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا ہے ۔میں ڈرتا ورتا نہیں کسی سے ، مگر صرف پاکستان میں!

Read Comments