توہین عدالت قانون ختم کرنیکی سفارش

شائع 18 مارچ 2016 06:13pm

اسلام آباد:ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف میں توہین عدالت قانون ختم کرنے کی سفارش کردی۔ ارکان نے آئینی ترامیم سے توہین عدالت قانون کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کے پیش کردہ توہین عدالت ترمیمی بل دو ہزار سولہ پر بحث ہوئی،سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا پاکستان میں قانون سیاستدانوں کے خلاف استعمال ہورہا ہے، ایم کیو ایم کے ارکان نے بھی بابر اعوان کے موقف کی حمایت کی۔ بیرسٹر سیف نے کہا توہین عدالت قانون انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

فرحت اللہ بابر نے توہین عدالت قانون میں ترمیم کرنے کا مشورہ دیا۔ حکمران جماعت کے سینیٹرز نے قانون ختم کرنے کی مخالفت کی، گرما گرم بحث کے بعد کمیٹی نے توہین عدالت قانون کے خاتمے یا ترمیم کیلئے سپریم کورٹ اورہائی کورٹ بار سے موقف لینے کا فیصلہ کیا۔

Read Comments