شائع 19 مارچ 2016 07:49am

فواد نے ایک بارپھربولی وڈ میں دھوم مچادی

ممبئی:بولی وڈ کی تہلکہ خیزفلم کپور اینڈ سنز نے ریلیز ہوتے ہی سب کو پیچھے چھوڑ دیا پاکستان کے مایا ناز اداکار فواد خان ،بھارتی اداکار سدھارتھ کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم کپور اینڈ سنز نے ایک دن میں تقریباً سات کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کپور اینڈ سنز کو اس سال کی بہترین فلموں میں شمار کیا جا رہا تھا ،فلم کی کہانی ایک خوشحال خاندان کے گرد گھومتی ہے جس میں رشی کپور فواد اور سدھارتھ کے دادا کا کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم کی کہانی اور موسیقی نہایت دلچسپ ہے اور دیکھنے والوں کو پسند آرہی ہے ،پاکستانی اداکار فواد خان کا جادو اس بار بھی بھارتیوں پرسر چڑھ کر بول رہا ہے،جب ہی تو فلم نے صرف ایک دن میں چھ کروڑ پچیاسی لاکھ روپے کمائے ہیں۔

فلمی پنڈتوں کا بزنس کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم ابھی مزید اور بزنس کرے گی ،واضح رہے کہ فلم میں فواد،عالیہ،رشی کپور،سدھارتھ ملہوترا کے علاوہ رجت کپور اور رتنا پاٹھک بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Read Comments