شائع 19 مارچ 2016 07:57am

کپل کا مجسمہ مادام تساﺅ میوزیم میں رکھنے سے انکار

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ان کامومی مجسمہ مشہور مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بنا یا گیا ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ڈی این اے کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ،رتیک روشن اور مادھوری ڈکشٹ کی طرح کپل شرما کا بھی مومی مجسمہ لندن کے مشہور مادام تساﺅ میوزم میں رکھا گیا ہے۔

مادام تساﺅ کی انتظامیہ نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ ہم نے کپل کا مجسمہ اپنے میوزیم میں نہیں رکھا ہے اور نہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی مشہور شخصیت کا مومی مجسمہ مادام تساﺅ میوزیم میں رکھا جانا اس کیلئے بہت معنی رکھتا ہے ،اب تک میوزیم میں اداکار امیتابھ بچن،شاہ رخ خان ،مادھوری ڈکشٹ،ایشوریا رائے،رتیک روشن کے مجسمے رکھے جا چکے ہیں،جبکہ پاکستان سے محرمہ بینظیر بھٹو شہید کا مجسمہ اس میوزیم کی زینت بنا یا گیا ہے۔

Read Comments