لاہور میں منہدم فیکٹری حادثہ،امدادی کارروائیاں جاری

شائع 06 نومبر 2015 06:39am

لاہور میں منہدم فیکٹری حادثہ کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،عمارت کی تیسری منزل کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے،سی ڈی اے کی پچاس رکنی ٹیم بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہے ،لاہورمیں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونیوالی فیکٹری کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جار ہیں،عمارت کی تیسری منزل کا ملبہ ہٹادیا گیا جبکہ دوسری منزل کی چھت میں ڈرل کی مدد سے سوراخ کرکے زندگی کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں وہ اپنی تمام صلاحتیں بروئے کارلا رہے ہیں۔لوگوں کو یقین ہے کہ ان پیارے ملبے تلے زندہ ہیں،وہ انہیں بچانے کیلئے امدادی کاموں میں شریک ہونے کیلئے بے تاب ہیں۔ملبے تلے اب بھی خدشہ ہے کہ مزدور دبے ہیں،جن کے پیارے غائب ہیں ان کیلئے ہر لمحہ قیامت بنا ہوا ہے۔

Read Comments