اپ ڈیٹ 19 مارچ 2016 12:32pm

گھریلو تشدد کانشانہ بننے والی بھارتی اداکارائیں۔۔

بھارت دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے چند ممالک میں سے ایک ہے غربت اورتعلیم کی کمی کی وجہ سے یہاں خواتین کو تشدد اورظلم کا  نشانہ بنایاجاتا ہے کبھی جہیز کی کمی عورتوں پر تشدد کا بہا نہ بن جاتا ہے کبھی کچھ اور۔

بھارت میں خواتین شادی کے بعد بہت زیادہ ظلم برداشت کرتی ہیں ساس سسر اور شوہر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ظلم کی انتہا کردیتے ہیں،لیکن بات صرف کم تعلیم یافتہ طبقے تک محدود نہیں رہتی بلکہ وہاں پڑھے لکھے اور سمجھدار لوگ بھی وہی حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں جنہیں Hرف عام میں گھریلو تشدد کہا جاتا ہے،یہاں تک کہ اس ظلم کا شکار شوبز انڈسٹر ی سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارائیں بھی ہوئی ہیں۔

آج ہم آپ کیلئے بھارت کی مشہور اور جانی پہچانی خواتین کی وہ کہانی لے کر آئے ہیں جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ ان کے شوہر اور سسرال والوں نے ان پر کیسے کیسے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔

دیپیشکا ناگپال

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیشکا سے آپ ضرور واقف ہو ں گے ،شوبز انڈسٹری کی یہ خوبرو اور چنچل اداکارہ اپنے پہلے شوہر کے ہاتھوں دو بار ظلم و ستم کا شکار ہوئی،دیپیشکا کا اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب مجھے میرے شوہر نے پہلی بار تشدد کا  نشانہ   بنایا میں نے پولیس کی مدد لی اور سوچا کہ اب سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا وہ باز نہیں آیا اور اس نے مجھے دوبارہ ڈرایا دھمکایا اس بار بھی میں نے پولیس کی مدد لینے کافیصلہ کیا ہے۔

دلجیت کور

بھارت کے مشہور ڈانسنگ پروگرام نچ بلئے چار کے فاتح شالین دلجیت کی کہانی سن کر آپ حیران رہ جائیں گے ،دلجیت سسرال کے ہاتھوں ظلم کا نشانہ بنیں ،ان کا کہنا ہے کہ میری شادی کے دوسرے دن سے میری ساس نے مجھ سے بات کرنا بند کردی کیونکہ انہیں شادی میں دئے جانے والے تحفے پسند نہیں آئے اس کے علاوہ انہوں نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے انصاف کی درخواست کی ہے۔

شوئیتا تیواری

بھارت کے مقبول ترین ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی سے شہرت حاصل کرنے والی شوئیتا تیواری کی کہانی بھی اوپر بیان کی گئی کہانیوں سے مختلف نہیں ہے ،شوئیتا کی زندگی میں مشکلات اس وقت پیدا ہونی شروع ہوئیں جب ان کے پہلے شوہر راجا چوہدری نے ان سے پیسوں کا تقاضہ کرنا شروع کردیا اور نہ دینے کی صورت میں انہیں بدنام کرنے لگے۔

شوئیتا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کی وجہ سے بہت کوشش کی کہ میری شادی ٹو ٹنے نہ پائے لیکن میرے پہلے شوہر کی حرکتیں برداشت سے باہر ہو گئی تھیں اسلئے میں نے ا س سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

زینت امان

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ زینت امان نے اپنے بوائے فرینڈ سنجے خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔

یوکتا مکھے

سا بق ملکہ حسن اور بھارتی ماڈل یوکتا مکھے بھی ظلم و ستم کا شکار ہونے سے نہ بچ پائیں ،انہوں نے دو ہزار آٹھ میں ایک امریکی بز نس مین سے شادی کی اور چار سال تک اس کے ظلم برداشت کرتی رہیں بالآخر انہوں نے آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا اور اپنے شوہر پر جسمانی اور ذہنی تشدد کرنے کا الزام لگایا۔

رچا گجراتی

رچا بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے دو ہزار دس میں اپنے بوائے فرینڈ متل سے شادی کی،شادی کے کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے اپنے شوہر اور سسرال والوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان پر اور ان کے والد پر تشدد کیا ہے۔ رچا نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان دنوں عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں۔

ڈمپی گانگولی

بھارت کی مشہور ماڈل ڈمپی گانگولی نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما پرمود مہاجن کے بیٹے راہول مہا جن سے شادی کی تھی،شادی کے صرف چار ماہ بعد دونوں کے درمیان شدید قسم کی لڑائیاں ہونے لگیں اور ڈمپی نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد اور مار پیٹ کا الزام لگاکر ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

ڈمپی اور راہول ایک عرصے کے بعد دوبارہ بھارت کے مقبول ترین ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس پر ملے اور ان کا یہ ساتھ دیکھنے والوں کیلئے کافی دلچسپ ثابت ہوا۔

پوجابھٹ

معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ پوجا بھٹ بھی ظلم کا شکار ہونے سے نہ بچ سکیں،گزشتہ کچھ سال پہلے انہوں نے اپنے بوائے فرینڈرنویر شورے پر الزام لگایا کہ اس نے ان پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے ،اس الزام کی وجہ سے پولیس نے رنویر کو گرفتار بھی کیا تھا۔

پرتیوشابینر جی

بھارتی ٹی وی کی سب سے مشہور اور پیاری بہو بالیکا ودھو یعنی پرتیوشا بینرجی کے ساتھ بھی یہ سب کچھ ہو چکا ہے ،جان کر آپ حیران رہ گئے نا۔

پرتیوشا نے اپنے سابق بوائے فرینڈمکراند ملہوترا پر تشدد کا الزام لگا یا ہے اور کہا ہے کہ اس نے انہیں دھمکیاں بھی دی ہیں،آج کل پرتیوشا مکراند سے علیحدہ رہ رہی ہیں اور ایک بھارتی بزنس مین کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

Read Comments