Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :پرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مشرف اور حکومت کے درمیان میچ فکسنگ ہوئی ہے ،میاں صاحب کا اقتدار اب آسانی سے نہیں چلے گا۔پیپلز پارٹی حیدرآباد کی جانب سے پرویز مشرف کی پاکستان سے روانگی کے معاملے پر نواز حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ریلی خطاب میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے حکومت سے اپنا اختیار ختم کردیا ہے وہ فرمائشی فیصلے کرکے جمہوریت اور جمہوری روایات کو کمزور کرنے کی کوششش کررہے ہین نواز حکومت اب جمہوری نہیں صرف سیاسی ہوگئی ہے حکومت اور مشرف کے درمیان میچ فکس تھا۔ مشرف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان نے مٹھی، جیکب آباد، عمر کوٹ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
کراچی :پرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مشرف اور حکومت کے درمیان میچ فکسنگ ہوئی ہے ،میاں صاحب کا اقتدار اب آسانی سے نہیں چلے گا۔
پیپلز پارٹی حیدرآباد کی جانب سے پرویز مشرف کی پاکستان سے روانگی کے معاملے پر نواز حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ریلی خطاب میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے حکومت سے اپنا اختیار ختم کردیا ہے وہ فرمائشی فیصلے کرکے جمہوریت اور جمہوری روایات کو کمزور کرنے کی کوششش کررہے ہین نواز حکومت اب جمہوری نہیں صرف سیاسی ہوگئی ہے حکومت اور مشرف کے درمیان میچ فکس تھا۔
مشرف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان نے مٹھی، جیکب آباد، عمر کوٹ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔