دبئی :تندرست ہوکر جلد وطن آونگا ،مشرف
دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی عیادت کیلئے آنے والے رہنماؤں اور کارکنوں سے بات چیت میں پرویزمشرف نے کہا عدالت نے نقل وحرکت کی اجازت دی ہے امید ہے مقدمات میں انہیں انصاف ملے گا، سابق صدرنے کہا تندرست ہوتے ہی وطن واپس جاکر مقدمات کا سامنا کروں گا۔
انہوں نے کہا ان کی پارٹی ملک کی تیسری بڑی قوت بن کرقوم کو درست سمت پر لے جائے گی، انہوں نے کہا کام کیلئے صحت اورصحت کے لئے علاج ضروری ہے، پرویز مشرف نے کہا ملک قرضوں سے نہیں چلتا قرضے سود سمیت واپس کرنے پڑتے ہیں، اپنے تعلقات کی بنیاد پر ملک میں سرمایہ کاری کرائیں گے۔
Read Comments