کولکتہ :عمران خان کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2016 07:26am

کولکتہ :سابق کپتان عمران خان نے کولکتہ میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور بڑے میچ سے قبل ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی۔ کپتان نےشاہد آفریدی کو ٹپس بھی دیں۔
انیس سو بانوے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کولکتہ کے تاج ہوٹل پہنچے۔ جہاں انہوں نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے مختصرملاقات کی، ان کے اعتماد میں اضافہ کیا۔عمران خان نے کھلاڑیوں کو ڈر ے ب غیرمیدان میں اترنے کا مشورہ دیا۔

عمران خان نے شاہد آفریدی سے لابی میں علیحدہ ملاقات کی اورانہیں بھارتی کھلاڑیوں کو قابو کرنے کے مشورے دیے۔ عمران خان نے عمراکمل کی درخواست پروقاریونس سے انہیں اوپرکے نمبروں پرکھلانےکی سفارش بھی کی۔

Read Comments